دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں آگ لگنے کے خوفناک حادثے میں اب تک 43افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جب کہ شدید طور پر جھلس جانے والے 15 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ آگ میں جھلس جانے والے افراد کو لوک نائک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ کی تقریباً 25 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتل گرگ نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے اب تک 50 سے زائد افراد کو بحفاظت باہر نکالا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور علاقے میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اور وہ جلد ہی جائے حادثہ پر پہنچیں گے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اکیلے ایل این جے پی اسپتال میں ہی کل 49 افراد کو لایا گیا ہے جن میں سے 43 کی موت ہو گئی، جب کہ 15 افراد زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
(ایجنسیاں)



تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔