نئی دہلی: لوک سبھا ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے ایودھیا معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر کہا کہ آئین ان کو اس بات کا حق دیتا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’جب سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں 6 دسمبر کو مسجد کا ڈھانچہ گرائے جانے کو جرم قرار دیتا ہے۔ اور 1934 میں ہوئے فسادات کو جرم بتاتا ہے تو یہ جگہ ہندوؤں کو کیسے مل سکتی ہے؟‘‘
اویسی نے کہا کہ 5 ایکڑ زمین دے دینا انصاف نہیں ہے۔ مسلمان بھلے ہی غریب ہوں لیکن اتنا کمزور نہیں ہے کہ 5 ایکڑ زمین نہ ملے تو مسجد نہیں بنا سکتا۔اویسی نے کہا کہ میری لڑائی 5 ایکڑ زمین کی نہیں تھی، میری لڑائی میری مسجد کی لڑائی تھی۔
(ایجنسیاں)




تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔