اتر پردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اعظم خان اور ان کی بیوی نے اپنے بیٹے کے الگ الگ جگہ سے دو برتھ سرٹیفکیٹ بنوائے تھے۔ اس معاملے میں جنوری میں کیس درج کیا گیا تھا۔ منگل کو اے ڈی جی-6 کی عدالت میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ اعظم خان کو پوری فیملی کے ساتھ عدالت میں حاضر ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ عدالت میں پیش نہیں ہونے پر اے ڈی جے کورٹ نے تینوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
اعظم خان، ان کی بیوی اور بیٹے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard

Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard



تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔