نئی دہلی، 15 نومبر حکومت نے آج واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر سے متعلق معاملے میں فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس رنجن گوگوئی کو کوئی خط نہیں لکھا۔ایک سرکاری ترجمان نے آج ٹویٹ کیا ،’’ایودھیا فیصلے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چیف جسٹس آف انڈیا کو لکھا گیا ایک نام نہاد خط سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی خط نہیں لکھا گیا ہے ۔ یہ خط جعلی اور بدنیتی پر مبنی ہے ‘‘۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کا ایک نام نہاد خط وائرل ہو رہا ہے جس میں مودی نے ایودھیا فیصلے کے بعد جسٹس رنجن گوگوئی کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے اس خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مابین دوستی کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔
مودی نے ایودھیا فیصلے پر جسٹس گوگوئی کو کوئی خط نہیں لکھا،حکومت کی وضاحت
Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard

Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard



تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔