ایودھیا: ابتدا میں ایودھیا کے پجاری سپریم کورٹ کی مرکزی حکومت کو دی گئی ہدایت کی ستائش کررہے تھے جس میں رام مندر کی تعمیرکے لیے ایک ٹرسٹ قائم کرنے کوکہاگیاہے مگر وہ اب اس کی ساخت، ضرورت، او رترتیب کے مختلف پہلوؤں پر متفق نہیں ہیں۔
رام جنم بھومی نیاس، نرموہی اکھاڑہ اور دیگمبر اکھاڑہ کی رائیں ٹرسٹ کے معاملے میں متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کا قیام سومناتھ مندر کے طرز پر عمل میں لایاجارہا ہے۔
رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیا گوپال داس کا کہنا ہے کہ کوئی نیا ٹرسٹ قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ نیاس نے1993میں ایک ٹرسٹ قائم کیاتھا تاکہ مندر کی تعمیر کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ ”پہلے سے ہی ٹرسٹ موجود ہے اور ہم اس کے صدر ہیں اسی کی توسیع کر لی جائے اور اسی میں ضرورت پڑنے پر کچھ نئے لوگوں کو شامل کر لیا جائے۔“



تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔