نئی دہلی، ستمبر 12: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 97،570 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
یہ نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر کسی بھی ملک میں معاملات کی تعداد میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔
ملک میں اب متاثرین کی تعداد بڑھ کر 46،59،985 ہوگئی ہے۔
وہیں گذشتہ ایک دن میں 1،201 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعدد 77،472 تک جا پہنچی ہے۔
وزارت صحت اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 9،58،316 فعال کیسز موجود ہیں، جب کہ 36،24،196 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔




