نئی دہلی، جون 21: مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15,413 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4،10،461 تک جا پہنچی ہے۔

وبائی مرض کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر اس کی وجہ سے 13،254 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ آخری 24 گھنٹوں کے دوران 306 افراد ہلاک ہوئے۔

ہندوستان اس وبائی مرض کا شکار چوتھا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، جہاں گذشتہ چار روز سے تعداد میں ریکارڈ اضافے سامنے آ رہے ہیں۔