کوزیکوڈ، 14 جنوری: کیرالہ کے ضلع کوزیکوڈ کے کوٹیڈی میں بی جے پی کے زیر اہتمام سی اے اے کی حامی ریلی میں مسلم مخالف نعرے لگائے گئے۔
ریلی میں شامل بی جے پی کارکنوں نے ایک اور گجرات کی دھمکی دی اور گستاخانہ نعرے بھی لگائے۔ بی جے پی کی مقامی یونٹ نے پیر کی شام سی اے اے کی حمایت میں 'دشا رخ مارچ' کا انعقاد کیا تھا جس میں پولیس کی موجودگی میں اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی۔
اس دوران سی اے اے کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔
اشتعال انگیز نعرے لگائے جانے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بھی اس رپورٹ کے لکھنے تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مقامی لوگوں نے ملحقہ علاقوں میں بھی دکانیں بند کرکے اور بی جے پی کے ذریعہ سی اے اے کے حامی ریلی کے خلاف جگہ خالی کرکے احتجاج کیا تھا۔





تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔