نئی دہلی، جنوری 12: آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کو ان کے بیان \"اگر ہندوستان کی حکومت آگے بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے تو ہم پاکستان سے مقبوضہ کشمیر چھیننے کے لیے تیار ہیں\" پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما اجیت رجن چودھری نے انھیں \"کم باتیں کرنے اور زیادہ کام کرنے\" کا مشورہ دیا۔
ایک ٹویٹ میں چودھری نے کہا ’’نئے آرمی چیف ، پارلیمنٹ نے پہلے ہی 1994 میں پاک مقبوضہ کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کی تھی، حکومت کارروائی کرنے میں آزاد ہے اور وہ ہدایت دے سکتی ہے۔ اگر آپ پاک مقبوضہ کشمیر پر ایکشن لینے کے خواہش مند ہیں تو میں آپ کو سی ڈی ایس اور ہندوستان کے وزیر اعظم کے ساتھ معاہدہ کرنے کی تجویز پیش کروں گا۔ کم بات کریں، زیادہ کام کریں۔‘‘
واضح رہے کہ جنرل نروانے نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہفتہ کے روز اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا تھا۔




تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔