نئی دہلی، جنوری 10— دہلی ہائی کورٹ نے شاہین باغ کے علاقے میں سی اے اے کے مظاہرین کو کسی اور جگہ منتقل کرنے اور ڈی این ڈی فلائی وے سمیت متصل علاقے میں ٹریفک کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کی درخواست جمعہ کو مسترد کردی۔
چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کے زیرصدارت عدالت کے ڈویژن بینچ نے آئی جی این او یو کے طالب علم تشار سچ دیو کی دائر درخواست خارج کردی۔
درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ ’’لاکھوں لوگ پریشانی کا شکار ہیں اور یہ ہنگامی صورت حال میں لوگوں کے لیے بھی ایک مسئلہ ہے۔ مظاہرین نے سڑکوں کے کنارے بیریکیڈز اور بھاری پتھر رکھے ہیں اور پیدل چلنے والوں کو گزرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے ڈیوائڈرز اور دیگر عوام املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے سرکاری خزانے کو نقصان ہوتا ہے۔‘‘




تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔