گوہاٹی جیل میں قید جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کوویڈ-19 سے متاثر، مثبت آئی رپورٹ

گوہاٹی، جولائی 21: گوہاٹی سنٹرل جیل کے ایک نامعلوم عہدیدار کے حوالے سے منگل کے روز دی انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام نے جیل میں کورونا وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا ہے۔

شرجیل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے الزم میں مہینوں سے قید ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 17 جولائی کو دہلی پولیس کی ایک ٹیم امام کو اپنی تحویل میں لینے اور اسے قومی دارالحکومت واپس لانے کے لیے گوہاٹی پہنچی تھی۔ امام کو دہلی واپس لانے سے پہلے تمام افراد کا کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

پولیس ٹیم نے وائرس کا منفی تجربہ کیا ہے، لیکن شرجیل امام کا نمونہ مثبت آیا ہے۔

دہلی پولیس نے امام کی منتقلی میں اس وقت تک تاخیر کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ وہ صحت یاب نہ ہو جائے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد سماجی اور حقوق کے کارکان سی اے اے مخالف مظاہرہ کرنے والے طلبا کی قید پر سوالات اٹھائے ہیں اور ان کی رہائی کی مانگ کی ہے۔