گجرات کے جام نگر میں 14 ماہ کے بچے کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت

احمد آباد، اپریل 8: عہدیداروں کے مطاق ایک 14 ماہ کے بچے نے، جس نے 5 اپریل کو گجرات کے جام نگر ضلع میں کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا تھا، منگل کو متعدد اعضا کی خرابی کی وجہ سے دم توڑ دیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ایک چھوٹا بچہ، جو ایک حالیہ سفر کی تاریخ نہ رکھنے والے مہاجر مزدور جوڑے کا بیٹا تھا، شام کے وقت جام نگر کے ایک سرکاری اسپتال میں انتقال کر گیا۔

بتایا گیا کہ جب سے اسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تب سے ہی وہ تشویش ناک حالت میں تھا۔

بیان کے مطابق بچہ، جس نے دو دن پہلے کورونا وائرس کے لیے مثبت تجربہ کیا تھا، وینٹیلیٹر کی مدد پر تھا اور بالآخر متعدد اعضا کی ناکامی کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

وہ گجرات میں COVID-19 کا شکار ہونے والا سب سے کم عمر مریض بن گیا ہے، جہاں اب اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

یہ بچہ ابھی تک پورے جام نگر ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا واحد مریض تھا اور گجرات میں اس بیماری کا سب سے کم عمر مریض بھی تھا۔

جب سے اس نے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کیا، حکام اس کے انفیکشن کا سبب تلاش کر رہے تھے۔ اس کے والدین اتر پردیش کے رہنے والے ہیں اور بندرگاہ شہر میں فیکٹریوں میں عام مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ان کے والدین میں، جن کی حال میں کوئی بھی سفری تاریخ نہیں ہے، کوئی بھی علامت نہیں پائی جاتی لیکن انھیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ جوڑا جہاں جام نگر شہر کے قریب ڈریڈ گاؤں میں رہائش پذیر تھا، اس علاقے کو وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مکمل لاک ڈاؤن میں ڈال دیا گیا ہے۔

گجرات میں اب تک 175 کورونا وائرس مثبت واقعات اور 16 اموات درج ہوئی ہیں۔