کورونا وائرس: ملک میں 61،871 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 74.94 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی، 18 اکتوبر: مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دن میں 61,871 نئے کورونا وائرس معاملات کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔

ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد74،94،551 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،033 مزید اموات کی اطلاع کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1،14،031 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں فعال معاملات کی تعداد 7،83،311 ہے جب کہ اب تک اس بیماری سے 65،97،209 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔