کورونا وائرس لاک ڈاؤن: منگلور میں ایک طالب علم سوٹ کیس میں اپنے دوست کو اسمگل کرنے کی کوشش کرتے پکڑا گیا

منگلور، اپریل 13: کرناٹک کے منگلور میں ایک طالب علم اتوار کے روز اپنے دوست کو اپنے گھر میں ایک اٹیچی میں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ طالب علم نے مایوسی ہو کر یہ قدم اٹھایا، کیونکہ اپارٹمنٹ کی ایسوسی ایشن نے کسی بھی بیرونی فرد کو داخل ہونے سے منع کردیا تھا۔

تاہم اپارٹمنٹ کمپلیکس کے رہائشیوں کو سوٹ کیس میں رکھی چیز کے بارے میں شبہ ہوا کیوں کہ وہ اسے گھسیٹ رہا تھا، جس کے بعد انھوں نے نوعمر نوجوان کو اسے کھولنے پر مجبور کردیا۔ ان کی حیرت کا ٹھکانہ نہیں رہا، جب اس میں سے ایک لڑکا باہر نکلا۔

مکینوں نے پولیس کو فون کیا، جو دونوں لڑکوں کو تھانے لے گئی۔ بعد میں دونوں لڑکوں کے والدین کو طلب کیا گیا۔

کدری پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر این وشوناتھ نے دی نیوز منٹ کو بتایا ’’لڑکا لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب تنہا ہی گھر میں پھنس گیا تھا، اس لیے اس نے اپنے دوست کی کمپنی میں جانے کی کوشش کی۔ اس نے اسے اپارٹمنٹ سیکیورٹی گیٹ سے سوٹ کیس میں بند کر کے گھسیٹنا شروع کیا۔ لیکن اسے اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پڑوسیوں نے پکڑ لیا، جنھوں نے دیکھا کے بیگ کے اندر کا سامان حرکت کر رہا ہے۔‘‘

وشوناتھ نے بتایا کہ لڑکے کے دوست کو گھر بھیج دیا گیا تھا جبکہ نوعمر کی عمر کو دھیان میں رکھتے ہوئے اسے مقدمہ درج کیے بغیر چھوڑ دیا گیا۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق کرناٹک میں اب تک کوویڈ 19 کے 232 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں چھ اموات بھی شامل ہیں۔