کورونا وائرس: دہلی حکومت نے ریاستی یونیورسٹیوں میں تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا

نئی دہلی، جولائی 11: کوویڈ۔19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی بڑی رکاوٹوں کی روشنی میں دہلی حکومت نے ریاست کے زیر انتظام ساری یونی ورسٹیز کے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کوویڈ۔9 کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ریاست کے زیر انتظام یونی ورسٹیوں کے تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

منیش سسودیا نے یہ بھی واضح کیا کہ مرکزی یونی ورسٹیوں کے امتحانات کا فیصلہ ایم ایچ اے ہی کرے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، جس میں ان سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ مرکز کے تحت آنے والی یونی ورسٹیوں کے تمام امتحانات منسوخ کردیں۔