مدھیہ پردیش کے بعد اتر پردیش کے سون بھدر  میں دلت نوجوان کے ساتھ شرمناک حرکت

دلت نوجوان سے جوتا چٹوایا،اٹھک بیٹھک کروائی ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ درج ،ملزم گرفتار

نئی دہلی،09جولائی:۔

مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے کا انسانیت سوز معاملہ سامنے آیا تھا اب اسی طرح کا واقعہ اتر پردیش کے سونبھدر ضلع سے سامنے آئی ہے جہاں ایک دلت نوجوان کو  ایک   تیج بلی نامی ایک لائن مین نے اپنے جوٹے چٹوائے اور اٹھیک بیٹھک کرائی۔رپورٹ کے مطابق سونبھدر ضلع کے ایک گاؤں میں بجلی اسٹیشن پر تعینات لائن مین تیج بلی  نے 21 سال کے دلت نوجوان کو جوتے چاٹنے اور اٹھک بیٹھک کرنے کے لئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنے رشتہ دار کے گھر پر بجلی کی وائرنگ چیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور لائن مین موقع پر پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ 6 جولائی کا ہے لیکن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ ویڈیو میں شکایت کرنے والا نوجوان مبینہ طور پر ملزم کے جوتے چاٹتے اور اس کے سامنے اٹھک بیٹھک کرتا نظر آ رہا ہے ۔ جانچ کر رہی پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 323(جان بوجھ کر چوٹ پہنچانا)504(بد امنی کے ارادے سے جان بوجھ کر توہین کرنا)506(مجرمانہ دھمکی) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف ایس سی ،ایس ٹی ایکٹ بھی لگایا گیا ہے ۔اس واقعہ کو لے کر پڑوسیوں اور گاؤں والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔