مختصر مختصر: ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں ریکارڈ یومیہ اضافہ، گذشتہ ایک دن میں سامنے آئے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملات، دیگر اہم خبریں

  1. گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 75،760 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد آج صبح تک ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 33،10،234 ہوگئی ہے۔ وہیں اموات کی تعداد 1،023 مزید ہلاکتوں کے اضافے کے ساتھ 60،472 ہوگئی۔ دریں اثنا ملک بھر میں اب تک 25،23،771 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
  2. وزیر مملکت برائے سماجی انصاف کرشن پال گجر بھی کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔ انھوں نے اپنے رابطے میں آنے والوں سے اپنی جانچ کروانے کی اپیل کی ہے۔
  3. کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس ویکسین تک منصفانہ اور جامع رسائی کو یقینی بنانے کی حکمت عملی اب تک عمل میں آ جانی چاہیے تھی لیکن حکومت کی موجودہ تیاری پریشان کن ہے۔
  4. بدھ کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہرین نے کہا کہ کورونا وائرس نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ جسم کے تقریبا تمام حصوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ تاہم ماہرین نے مزید کہا کہ اس بات کی مکمل تصدیق کے لیے ابھی مزید شواہد کی ضرورت ہے۔
  5. کانگریس جمعہ کے روز ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان جے ای ای مینز اور NEET کے امتحانات کرانے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔
  6. مغربی بنگال کی حکومت نے مرکزی وزارت شہری فضائیہ کو ایک مراسلے میں کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 7، 11 اور 12 ستمبر کو ریاست کے کسی ہوائی اڈے سے کوئی فلائٹ نہ پرواز کرے نہ اترے، کیوں کہ ریاست ان دنوں مکمل لاک ڈاؤن میں رہے گی۔
  7. ماسکو کے میئر نے رہائشیوں کو کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، جس کو روس نے رواں ماہ کے شروع میں استعمال کے لیے منظور کیا تھا۔
  8. جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے ٹریکر کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس نے 2.40 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے اور 8.24 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔