عمر خالد کو 10 دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا

نئی دہلی، ستمبر 15: جے این یو کے سابق محقق عمر خالد کو کرکرڈوما عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے پیر کے روز 10 روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

بار اینڈ بینچ کے مطابق عدالت نے کہا ’’میں یہ مؤثر اور مناسب تفتیش کرنے کے لیے مناسب سمجھتا ہوں کہ ملزم عمر خالد کے پولیس ریمانڈ کے لیے موجودہ درخواست پر اس کی دس دن کے لیے اجازت دی جائے۔‘‘

اتوار کے روز خالد کو دہلی پولیس نے اس کے خلاف دائر ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جس میں اس پر دہلی فسادات کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام تھا۔ بعد میں عمر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خالد کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔