شیلانگ میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولوں کا استعمال، امت شاہ نے شمال مشرق کا دورہ کیا رد

نئی دہلی: شہریت ترمیم قانون  کی مخالفت میں آسام کے ساتھ ہی شمال مشرق کی دوسری ریاستوں میں بھی مخالفت تیز ہو گئی ہے۔ شیلانگ میں اس قانون کے خلاف مظاہرہ  کررہے لوگوں  پر پولیس نے جمعہ کو آنسو گیس کے گولوں کااستعمال کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ رد کر دیا ہے۔

اس سے پہلے شیلانگ سے تقریباً 250 کیلومیٹر دور ولیم نگر شہر میں اس قانون کے خلاف احتجاج  کر رہے مظاہرین  نے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کو گھیر لیا۔ وزیر اعلیٰ یہاں ایک پرگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ مظاہرین  نے اپنے ہاتھوں میں ‘کونراڈ گو بیک’ کے نعروں والے پوسٹر پکڑے ہوئے تھے۔