جامعہ میں فائرنگ کے ایک دن بعد شاہین باغ میں چلی گولی، بندوق بردار گرفتار، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

نئی دہلی، فروری 01— جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب سی اے اے مخالف پرامن احتجاج پر ہندو دائیں بازو کے نوجوان کی فائرنگ کے دو دن بعد آج ہفتہ کی سہ پہر دہلی کے شاہین باغ میں کپل گجر کے نام سے شناخت ہونے والےایک شخص نے گولی چلائی۔

پی ٹی آئی کے مطابق ایک بندوق بردار شخص نے دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرے کے مقام پر گولیاں چلائیں جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ واقعہ شام کے قریب ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ ملزم کو، جس نے اپنی شناخت کپل گجر کے نام سے کی، پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اے این آئی کے مطابق مجرم نے نوئیڈا کی سرحد کے قریب دلّوپورہ گاؤں کا رہائشی ہونے کا دعوی کیا ہے۔ دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس چنمے بسوال نے کہا کہ بندوق بردار نے ہوا میں فائر کیا اور پولیس نے اسے فوری طور پر پکڑ لیا۔