سچن پائلٹ نے لوگوں سے آسام اور بہار کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سامنے آنے کی اپیل کی

نئی دہلی، جولائی 19: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آسام اور بہار میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔

سچن پائلٹ کی یہ اپیل راجستھان میں مشتعل سیاسی بحران کے طوفان کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں انھوں نے اشوک گہلوت حکومت کے خلاف کھلی بغاوت کا اعلان کیا ہے۔

سچن پائلٹ کو اس ہفتے کے شروع میں نائب وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

انھوں نے ٹویٹ کر کہا ’’آسام اور بہار کے سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کے ساتھ میری حمایت اور دعائیں۔ صرف آسام میں 68 سے زیادہ افراد کی جانیں ضائع ہوگئیں اور 3.6 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا ’’میں تمام ہندوستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔‘‘

آسام کے 33 میں سے 26 اضلاع میں سیلاب سے 27 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر مکانات، فصلیں، سڑکیں اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔