سعودی عرب: سڑک حادثے میں چار ہندوستانیوں کی موت

سعودی عرب کے طائف ہل اسٹیشن پر بدھ کو ہوئے ایک زبردست سڑک حادثے میں چار ہندوستانی مزدوروں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مزدور ایک گاڑی میں جارہے تھے اور اسی دوران صبح سات بجے یہ ایک کار سے ٹکرا گئی جس میں چار مزدوروں کی موت ہوگئی اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ ان میں چھ کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

طائف میں ہندوستانی قونصل کے والنٹیر محمد سلیم نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ مہلوکین کی شناخت بہاری لال شیوا بالک، شوکت علی دونوں اترپردیش کے رہنے والے ہیں۔ راجستھان کے گیور ڈالی چھان اور مہاراشٹر کے فدا حسین کلو صدیقی کی طور پر ہوئی ہے۔ ہندوستانی قونصل کے افسران سعودی عرب کے افسران سے رابطے میں ہیں اور مہلوکین کے اہل خانہ سے ہندوستان میں رابطہ کیا جارہا ہے اور مہلوکین کی لاشیں واپس لانے کا عمل پورا کیا جارہا ہے۔