رمضان کے پیش نظر  گیانواپی مسجد میں سیل کئے گئے وضو خانہ کو کھولنے کا سپریم کورٹ سے مطالبہ

نئی دہلی 06اپریل :۔

سپریم کورٹ سے رمضان کی وجہ سے اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی مسجد میں  سیل کئے گئے وضو خانہ کی  جگہ کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مسلم فریق نے وضو  ایریا  کی سیل  ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست داخل کرنے کے بعد 10 اپریل کو ذکر کریں، پھر 14 اپریل کو سماعت کریں گے۔

ایڈووکیٹ حذیفہ احمدی نے کہا کہ معاملے کی جلد سماعت کی جائے، رمضان کا مہینہ چل رہا ہے اور وضو کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔  چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ تمام درخواستیں 21 اپریل کو سماعت کے لیے آئیں گی، لیکن مسلم فریق 10 اپریل کو دوبارہ کیس کا ذکر کرے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ اس معاملے پر 14 اپریل کو غور کرے گی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں اس علاقے کے تحفظ کے لئے کو اگلے احکامات تک  سیل کے احکامات میں توسیع کر دی تھی، جہاں ہندوؤں نے کہا تھا کہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں ایک ‘شیولنگ’ ملا ہے۔ عدالت نے پورے وضو علاقے کو سیل کرنے کی بھی حمایت کی تھی۔