راجستھان سیاسی بحران: اشوک گہلوت کے بھائی کے گھر مبینہ کھاد گھوٹالہ میں ای ڈی نے مارا چھاپہ

نئی دہلی، جولائی 22: این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بھائی کی جائیداد پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کھاد برآمد کرنے کے معاملے میں مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج اس کیس کے سلسلے میں ملک بھر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب راجستھان میں سیاسی بحران جاری ہے اور بی جے پی پر اشوک گہلوت حکومت کا تختہ پلٹنے کے کوشش کے الزامات لگائے جا رہےہ ہیں۔

راجستھان کی 200 ارکین پر مشتمل اسبملی میں بی جے پی کے 76 اراکین اسمبلی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے پارٹی کو کم از کم 25 اور ممبران اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق اگرسین گہلوت کے زیرانتظام کمپنی نے سبسڈی والی کھاد ’’موریٹ آف پوٹاش‘‘ یا ایم او پی کمپنیوں کو فروخت کردی تھی، جنھوں نے پھر اسے برآمد کیا جب کہ برآمدات پر پابندی عائد ہے۔

2007 اور 2009 کے درمیان اگرسین گہلوت کی فرم انوپم کرشی، جو انڈین پوٹاش لمیٹڈ کی ایک مجاز ڈیلر تھی، نے ایم او پی کو سبسڈی والے نرخوں پر خریدا اور کسانوں میں تقسیم کرنے کے بجائے کمپنی نے مبینہ طور پر اس کو کچھ دیگر افراد کو فروخت کردیا۔