دہلی تشدد: عآپ حکومت نے ہر تباہ شدہ منزل، اسکول اور لوٹے ہوئے سامان کے لیے معاوضے کا اعلان کیا
نئی دہلی، مارچ 06- عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے جمعہ کے روز دہلی تشدد کے متاثرین کو معاوضے کے لیے امدادی اقدامات کے ایک اور سیٹ کا اعلان کیا۔ حکومت نے پہلے مکمل طور پر تباہ ہونے والے ہر مکان کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن آج اس نے کہا ہے کہ وہ ایک مکان کی ہر تباہ شدہ منزل کے لیے 5 لاکھ روپے ادا کرے گی۔
جمعہ کو امدادی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ’’حکومت ایک مکان کی ہر تباہ شدہ منزل کے لیے 5 لاکھ روپے، ساخت کے لیے 4 لاکھ اور سامان کے لیے 1 لاکھ روپے ادا کرے گی۔ کسی مکان کے جزوی طور پر تباہ شدہ فرش کے لیے حکومت ڈھائی لاکھ،دو لاکھ روپے ڈھانچے کے اور سامان کے لیے 50 ہزار روپے ادا کرے گی۔‘‘
दंगा पीड़ितों की सहायता में जुटी दिल्ली सरकार ने बड़ा ऐलान किया है।
हर मकान को मंजिल के हिसाब से मिलेगा मुआवजा, लूटपाट का मुआवजा भी मिलेगा, हिंसा प्रभावित स्कूलों को भी वित्तीय मदद का एलान। pic.twitter.com/Ds40FQUbx6
— AAP (@AamAadmiParty) March 6, 2020
سابقہ امدادی اقدامات میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے سسودیا نے کہا ’’کسی تجارتی املاک یا مکان میں لوٹ مار (اگر نہیں جلائی گئی) کے لیے حکومت ایف آئی آر کی بنیاد پر معاوضہ ادا کرے گی۔‘‘
عآپ حکومت نے ہر تباہ شدہ اسکول (جہاں 1000 طلبا یا اس سے کم طلبا تعلیم حاصل کریں گے) کے لیے 5 لاکھ روپے اور ایسے اسکول کے لیے 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں ایک ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔