جے این یو کے سابق طالب علم شرجیل امام پر ملک سے بغاوت کا الزام

نئی دہلی، 25 جولائی: دہلی پولیس نے جے این یو کے سابق طالب علم شرجیل امام پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے لوگوں کو ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے اکسایا ہے۔

اس سال کے اوائل میں سی اے اے مخالف فسادات سے متعلق ایک کیس میں پولیس نے عدالت کے سامنے پیش کی گئی چارج شیٹ میں یہ بات کہی ہے۔

حتمی رپورٹ متعدد دفعات کے تحت دائر کی گئی، بشمول 124-A (بغاوت)، 153-A (نفرت کو فروغ دینا)، 153-B (قومی اتحاد پر متعصبانہ دعویٰ) اور 505 (افواہوں کو پھیلانا) اور غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ کے تحت۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’وہ (شرجیل) اشتعال انگیز تقاریر کرتا ہے اور ایک برادری کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے اکساتا ہے، جو قوم کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔‘‘

چارج شیٹ میں یہ پوائنٹ دیے گئے ہیں:

۔ اشتعال انگیز تقاریر کیں

۔ لوگوں کو شاہراہوں کو روکنے اور ’’چکّا جام‘‘ کے لیے اکسایا

۔ آئین کو ایک ’’فسطائی‘‘ دستاویز کہا

۔ شمال مشرق کو ملانے والی شاہراہ کی ناکہ بندی کے لیے لوگوں کو اکسایا