کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کے قریب، 32 ہزا سے زیادہ اموات

نئی دہلی، جولائی 26: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 48،661 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اب ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 13،85،522 ہوگئی ہے۔

وہیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 705 مزید اموات کے ساتھ وبائی بیماری سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 32،063 ہوگئی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد میں سے 8،85،577 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ مسلسل چوتھا دن ہے جب ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں 45،000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔