’جھوٹ کے غبارے ہوا میں غائب ہوگئے‘: جے ڈی (یو) -بی جے پی پر سینا کی چوٹ

شوسینا کے ترجمان ’سامنا‘کے ایک اداریے نے دعوی کیا ہے کہ بہار میں انتخابات سے قبل آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی ریلیوں کو ان کے سیاسی مخالفین کے برعکس اچھا رسپانس ملا ہے۔

شیوسینا نے کہا ہے کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے زیرقیادت اتحاد بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔ سینا کے ترجمان ’سامنا‘ کے ایک اداریے میں دعوی کیاگیا ہے کہ بہار میں رائے شماری سے قبل آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی ریلیوں کا ان کے سیاسی مخالفین کے برعکس اچھااثر نظرآرہا ہے۔
اس نے جے ڈی (یو) – بی جے پی اتحاد کا نام لیے بغیر کہا ،’’جھوٹ کے غبارے فضا میں چھوڑے گئے ، لیکن وہ خود ہی ہوا میں غائب ہوگئے۔‘‘ اداریے میں کہا گیا ہے کہ ’’نشانیاں واضح ہیں کہ محافظوں کی تبدیلی بہار میں بھی ہو گی جیسا کہ امریکہ میں ہوا۔‘‘