بی جے پی کا من گھڑت دعوی: "آسام میں’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے بلند ہوئے”

اے آئی یو ڈی ایف کے حامی ممبر پارلیمنٹ عزیز خان کے استقبال کے لیے ’عزیز خان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے تھے

بی جے پی کے رہنما اور آسام کے وزیر صحت ،ہیمنت بسواشرما نے 6 نومبر ، جمعہ کو ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس میں آسام کے سلچر ایئر پورٹ پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے حامی’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگارہے ہیں۔
تاہم تحقیق کے بعد پایا گیا کہ اے آئی یو ڈی ایف کے حامی عزیز احمد خان کا استقبال کرنے کے لیے ’’عزیز خان زندہ باد‘‘ کہہ رہے تھے ، جو قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کے اے آئی یو ڈی ایف ممبر ہیں۔
مسٹر شرما نے جو ٹویٹ کیا تھا اس میں لکھا تھا ،’’ان بنیاد پرستوں اور ملک دشمن لوگوں کی ڈھٹائی دیکھیں جو’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں جب وہ ممبر پارلیمنٹ بدرالدین اجمل کا استقبال کر رہے تھے ۔ یہ کانگریس کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے جو اتحاد قائم کرکے ایسی قوتوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ ہم ان کا جم کر مقابلہ کریں گے۔ جئے ہند ۔‘‘
دوسرے بی جے پی قائدین نے بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی۔