تلنگانہ ميں مشن 2023کي تيارياں

سياسي وعدوں اور دعووں سے رائے دہندوں کو راغب کرنے کي کوشش

ڈاکٹر محمد کليم محي الدين

بي جے پي، کانگريس اور ٹي آر ايس کے بيچ زباني جنگ
تلنگانہ ميں مرکزي قائدين کي آمد اس بات کا اشارہ دے رہي ہے کہ تلنگانہ ميں سياسي ہلچل تيز ہو گئي ہے۔ حاليہ دنوں کانگريس قائد راہول گاندھي نے ورنگل ميں خطاب کيا جہاں پر ان کا شاندار استقبال کيا گيا۔ اس کے بعد مرکزي وزير داخلہ اور بي جے پي قائد اميت شاہ نے تلنگانہ کا دورہ کيا۔ انھوں نے مسلم مخالف کارڈ استعمال کرتے ہوئے تلنگانہ ميں اقتدار ميں آنے کے بعد مسلمانوں کو سرکاري ملازمتوں ميں 4فيصد ريزرويشن کو منسوخ کرنے کا اعلان کيا۔ اميت شاہ کي تقرير کو سياسي ماہرين مدھيہ پرديش اور کرناٹک ميں مسلمانوں کے خلاف جاري لہر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تلنگانہ ميں بھي فرقہ وارانہ تفريق کو بڑھاوا دينے کي کوشش قرار دے رہے ہيں۔ اسي کے ساتھ ہي ڈاکٹر ديشا کا معاملہ بھي گرما گيا ہے جس سے ٹي آر ايس حکومت کي شبيہ متاثر ہو رہي ہے۔
واضح ہو کہ 2019 ميں پيش آنے والے واقعہ وٹرنري ڈاکٹر دشا عصمت ريزي کيس کے ملزمين کے انکاؤنٹر کو سپريم کورٹ نے فرضي قرار ديتے ہوئے کيس کو تلنگانہ ہائيکورٹ کے حوالے کر ديا ہے۔ چيف جسٹس اين وي رمنا پر مشتمل بنچ نے گذشتہ دنوں اپنا فيصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جسٹس وي ايس سرپورکر کميشن کي رپورٹ کو منظر عام پر لايا جائے اور خاطي عہديداروں کے خلاف قتل کے مقدمہ کے تحت کارروائي کي جائے۔ عدالت نے اپنے فيصلہ ميں کہا کہ وٹرنري ڈاکٹر دشا کي عصمت ريزي کے بعد شاد نگر پوليس نے 4 ملزمين محمد عارف، جلو شيوا، جلو نوين اور سي ايچ چنا کيشولو کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہيں گرفتار کيا تھا اور بعد ازاں 2019 ميں شہر کے مضافاتي علاقہ چٹان پلي کي جھاڑيوں ميں ايک انکاؤنٹر ميں اِن چاروں ملزمين کو ہلاک کر ديا گيا تھا جس پر مہلوکين کے ورثاء نے سپريم کورٹ ميں مفاد عامہ کے تحت درخواست داخل کرتے ہوئے پوليس انکاؤنٹر کے دستور کے خلاف ہونے اور خاطي عہديداروں کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کيا تھا۔ اس سلسلہ ميں سپريم کورٹ کے سابق جج جسٹس بي ايس سرپورکر، سابق سي بي آئي ڈائرکٹر کارتکين اور بامبے ہائيکورٹ کي سابقہ جج جسٹس ريکھا بلدوٹا پر مشتمل ايک کميشن آف انکوائري قائم کرتے ہوئے اس معاملہ کي تحقيقات کا حکم ديا تھا۔ جسٹس بي ايس سرپورکر کميشن نے احاطہ تلنگانہ ہائيکورٹ ميں عوامي سماعت کے تحت اِس معاملہ کي تحقيقات کي تھي اور ہر زاويہ سے انکاؤنٹر سے متعلق تفصيلات اکٹھا کي تھيں۔ کميشن نے سپريم کورٹ ميں داخل کي گئي رپورٹ ميں کہا تھا کہ پوليس نے جو کہاني گھڑي ہے وہ غلط اور ناقابل قبول ہے۔ جسٹس سرپورکر کميشن نے اپني رپورٹ ميں کہا کہ تحقيقات کے پس منظر ميں يہ ظاہر ہوتا ہے کہ انکاؤنٹر ميں ملوث دس پوليس عہديدار بي سريندر اسسٹنٹ کمشنر آف پوليس شادنگر، کے نرسمہا ريڈي انسپکٹر، شيخ لعل مدار انسپکٹر، محمد سراج الدين پوليس کانسٹبل اور ديگر پوليس عملہ کے روي، کے وينکٹيشورلو، ايس اروند گوڑ، ڈي جانک رام، بالو راتھوڑ اور ڈي سريکانت نے تحويل ميں موجود ملزمين کا قتل کرنے کي غرض سے اُن پر فائرنگ کي ہے جب کہ دفاع کا دعويٰ غلط ہے۔ کميشن نے اپني رپورٹ ميں واضح طور پر عدالت عاليہ کو بتايا کہ خاطي عہديداروں کے خلاف تعزيرات ہند کي دفعہ 302 (قتل) اور 201 (شواہد مٹانے کي کوشش کرنا) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اُن پر مقدمہ چلايا جائے۔
بہر حال تلنگانہ ميں قومي سياسي ليڈروں کي آمد تلنگانہ اسمبلي انتخابات کي تياري کي طرف اشارہ کر رہي ہے۔ اس بيچ سياسي وعدوں اور دعووں سے رائے دہندوں کو راغب کرنے کي بھي کوشش جاري ہے وہيں بي جے پي، کانگريس اور ٹي آر ايس کے درميان زباني جنگ بھي تيز ہو چکي ہے۔
تلنگانہ ميں کي گئي کانگريس قائد راہول گاندھي کي تقرير ميں کسانوں کو خوش کرنے کي کوشش کي گئي۔ انھوں نے عوام سے سوال کيا کہ کيا تلنگانہ کي ترقي کا خواب شرمندۂ تعبير ہوا؟ انھوں نے مزيد کہا کہ تلنگانہ ايک نئي رياست ہے اور اس رياست کے حصول کے ليے ہر طرح کي جدوجہد کي گئي۔ عوام نے اس کے ليے اپنا خون پسينہ بہايا ہے۔ يہ رياست عوام کا ايک خواب ہے۔ يہ کسي ايک شخص کو نہيں دي گئي تھي۔ بالواسطہ طور پر کے سي آر کو نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھي نے يہ بات کہي تھي۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ ميں صرف ايک خاندان خوشحال ہوتا جا رہا ہے اور "ميں آپ سب سے يہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کيا آپ لوگوں کو نوکرياں مليں؟ ميں کسانوں سے يہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اُن کے قريبي لوگوں نے جو خود کشياں کي ہيں اُس کا ذمہ دار کون ہے؟ کانگريس پارٹي نے تلنگانہ ديا تھا اور ہم جانتے تھے کہ ہميں اس سلسلہ ميں کسي کي تائيد حاصل نہيں ہوگي، اس کے باوجود ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہے”۔ اس موقع پر کانگريس پارٹي نے ورنگل ڈکليريشن بھي جاري کيا۔ راہول گاندھي نے ڈکلريشن پر اظہار خيال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ميں قرضوں کي معافي اور اقل ترين امدادي شرحوں کے علاوہ في ايکڑ 15 ہزار روپے کي راست مدد کا وعدہ کيا ہے۔ ريونت ريڈي نے ڈکليريشن پڑھ کر سنايا۔ راہول گاندھي نے اسے ڈکليريشن نہيں بلکہ کسانوں کو کانگريس پارٹي کي ضمانت قرار ديا۔
ٹي آر ايس کانگريس اور بي جے پي کے قائدين کے دوروں کو سياحت سے تعبير کيا ہے۔ جس کے بعد ٹي آر ايس قائدين نے کانگريس کے خلاف محاذ آرائي کي۔ ٹي آر ايس کے رکن پارليمنٹ بي سمن نے کسانوں کے مسائل پر نائب صدر کانگريس پارٹي راہول گاندھي کے دورہ تلنگانہ کو تنقيد کا نشانہ بنايا۔ انھوں نے کہا کہ ريتو بھروسا ياترا کے نام پر راہول گاندھي کا يہ دورہ سياسي مقاصد پر مبني ہے۔ تلنگانہ ميں عوام نے کانگريس پارٹي کو مسترد کر ديا ہے لہٰذا راہول گاندھي کے دورہ کے ذريعہ کانگريس پارٹي کے احياء کي کوشش کي جا رہي ہے۔ سمن نے راہول گاندھي کو مشورہ ديا کہ وہ تلنگانہ کے کسانوں کي فکر کرنے کے بجائے اپنے حلقہ انتخاب اميٹھي کے کسانوں کا خيال کريں۔ انھوں نے کہا کہ اميٹھي جو کئي برسوں سے کانگريس خاندان کا انتخابي حلقہ ہے وہاں کسان کئي طرح کي مشکلات کا شکار ہيں اور راہول گاندھي کو يہ توفيق نہيں ہوئي کہ وہ اپنے حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل سے واقفيت حاصل کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ملک ميں سابق يو پي اے حکومت کي پاليسيوں کے نتيجہ ميں کسان مسائل کا شکار ہيں۔ کانگريس نے اپنے دور اقتدار ميں کبھي بھي کسانوں کے مسائل پر توجہ نہيں دي۔ متحدہ رياست آندھرا پرديش ميں کانگريس نے کسانوں کے مسائل کو يکسر نظر انداز کر ديا تھا جس کے باعث کسانوں کي خود کشي کے واقعات پيش آئے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کي بدحالي کے ليے جو پارٹي ذمہ دار ہے اس کے نائب صدر کسانوں کے حق ميں مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں نے جب کبھي اپنے حقوق کے ليے جدوجہد کي تو کانگريس نے ان پر پوليس کے ذريعہ نہ صرف ظلم کيا بلکہ کسانوں کے خلاف مقدمات درج کيے گئے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پرديش ميں برقي سربراہي اور بقايا جات کي معافي کا مطالبہ کرنے والے کسانوں پر پوليس فائرنگ کي مثاليں موجود ہيں۔ انھوں نے راہول گاندھي سے مطالبہ کيا کہ وہ تلنگانہ کے کسانوں سے اظہار ہمدردي سے قبل کانگريس دور حکومت کي ناکاميوں پر وضاحت ديں۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ ميں ٹي آر ايس حکومت کسانوں کي بھلائي کے ليے ہر ممکن اقدامات کر رہي ہے۔ کے سي آر نے کسانوں کے حق ميں جو اعلانات اور وعدے کيے تھے ان پر عمل آوري کا آغاز ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کي تباہي پر امداد اور خشک سالي کي صورت حال سے نمٹنے کے ليے حکومت کئي طرح کے اقدامات کر رہي ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو مستقل طور پر خشک سالي سے بچانے کے ليے نئے آبپاشي پراجکٹس کا آغاز کيا جا رہا ہے جس ميں پالمور لفٹ اريگيشن پراجکٹ شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ قديم تالابوں اور جھيلوں کے تحفظ کے ذريعہ خشک سالي سے حفاظت کو يقيني بنانے مشن کاکتيہ پروگرام شروع کيا گيا ہے۔ رکن پارليمنٹ سمن نے کہا کہ زرعي شعبہ کو موثر برقي کي سربراہي ٹي آر ايس حکومت کا کارنامہ ہے اور آئندہ سال سے کسانوں کو نو گھنٹے بلاوقفہ برقي سربراہي عمل ميں آئے گي۔ انھوں نے کہا کہ راہول گاندھي کے تلنگانہ دورہ سے کانگريس کو کوئي فائدہ حاصل نہيں ہوگا کيونکہ عوام اور کسان اچھي طرح جانتے ہيں کہ چندر شيکھر راؤ حکومت ہي حقيقي معنوں ميں ان کي فلاح و بہبود کي ضامن ہے۔
اميت شاہ نے 14 مئي کو حيدرآباد ميں اپني تقرير ميں ٹي آر ايس حکومت کو ناکام قرار ديا اور مسلمانوں کي تحفظات کو منسوخ کرنے کا دعويٰ کيا۔ اميت شاہ نے کہا کہ بي جے پي تلنگانہ ميں انتخابات کے ليے تيار ہے۔ اميت شاہ نے بتايا کہ 8 سال ميں نريندر مودي حکومت نے تلنگانہ کو 2 لاکھ 52 ہزار 202 کروڑ کے فنڈس جاري کيے۔ جب کہ تلنگانہ کے ٹي آر ايس قائدين نے اميت شاہ کي تقرير کو جھوٹ کا پلندہ قرار ديا۔
تلنگانہ کے وزير داخلہ محمد محمود علي نے مسلم تحفظات کي برخاستگي سے متعلق مرکزي وزير داخلہ اميت شاہ کے بيان پر جم کر تنقيد کي۔ انھوں کہا کہ بي جے پي کا اقليت دشمن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ اقليتوں کو ديگر طبقات کي طرح مساوي مواقع حاصل ہونے چاہئيں۔ وزير داخلہ نے کہا کہ 4 فيصد مسلم تحفظات ختم کرنے سے متعلق مرکزي وزير داخلہ کا بيان افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ديگر طبقات کي طرح مسلمان بھي اس ملک کا حصہ ہيں اور انہيں بھي ديگر طبقات کي طرح پسماندگي کي بنياد پر مساوي مواقع حاصل ہونے چاہئيں۔ وزير اعظم نريندر مودي ايک طرف ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کي بات کرتے ہيں اور دوسري طرف ان کي حکومت کے کارندے ملک کي دوسري بڑي آبادي کو دستور کے مطابق فراہم کردہ مساوي مواقع سے محروم کرنا چاہتے ہيں۔ محمد محمود علي نے کہا کہ چيف منسٹر کے سي آر رياست ميں سماج کے تمام طبقات کے ساتھ مساوي انصاف کي فراہمي کو يقيني بنانے کے اقدامات کر رہے ہيں۔ مرکزي وزير داخلہ کے دورہ حيدرآباد کے موقع پر کي گئي تقرير جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اميت شاہ دراصل تلنگانہ حکومت کي کارکردگي سے واقف نہيں ہيں۔ بي جے پي قائدين کي جانب سے فراہم کردہ سياسي رقابت پر مبني اسکرپٹ پڑھتے ہوئے غلط بياني سے کام ليا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کے سي آر نے تشکيل تلنگانہ کے بعد رياست کي ہر شعبہ ميں ترقي کو يقيني بنايا ہے۔ اميت شاہ کي جانب سے جاري کردہ اعداد و شمار فرضي، بے بنياد اور جھوٹ پر مبني ہيں۔ انھوں نے تلنگانہ حکومت کو بدعنوان قرار دينے کي مذمت کي اور کہا کہ بدعنواني رياست ميں ہو رہي ہے يا مرکز ميں اس کا جائزہ لينے کي ضرورت ہے۔ دھان کي خريدي سے متعلق اميت شاہ کا دعويٰ سفيد جھوٹ پر مبني ہے۔ انھوں نے کہا کہ رياست تلنگانہ ملک کي ديگر رياستوں کے مقابلہ تيزي سے ترقي کررہي ہے اور امن و ضبط کي صورت حال قابو ميں ہے۔ تلنگانہ سے فرقہ وارانہ فسادات کا خاتمہ ہوگيا

 

***

 تلنگانہ ميں کي گئي کانگريس قائد راہول گاندھي کي تقرير ميں کسانوں کو خوش کرنے کي کوشش کي گئي۔ انھوں نے عوام سے سوال کيا کہ کيا تلنگانہ کي ترقي کا خواب شرمندۂ تعبير ہوا؟ انھوں نے مزيد کہا کہ تلنگانہ ايک نئي رياست ہے اور اس رياست کے حصول کے ليے ہر طرح کي جدوجہد کي گئي۔ عوام نے اس کے ليے اپنا خون پسينہ بہايا ہے۔ يہ رياست عوام کا ايک خواب ہے۔ يہ کسي ايک شخص کو نہيں دي گئي تھي۔ بالواسطہ طور پر کے سي آر کو نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھي نے يہ بات کہي تھي۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ ميں صرف ايک خاندان خوشحال ہوتا جا رہا ہے۔


ہفت روزہ دعوت، شمارہ  29 مئی تا 04 جون  2022