اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2021کااعلان
اسکول، جونیئر اور سینئر کالج کے طلباء کے لئے موقع
(دعوت نیوز ڈیسک)
اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (AMP)نےطلباء کی عمومی بیداری،مسابقتی جذبے کو فروغ دینے اور انعامات و مدد کے لیے ذہین طلبا کی شناخت کے ارادے سے اسکول، جونیئر و سینئراور ڈگری کالج کے طلباء کے لیے ایک قومی سطح کا مقابلہ ’’اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2021‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سال پورے بھارت سے 20,000سے زائد اسکولوں اور 5,000سے زائد کالجوں کے 5 لاکھ طلباء شرکت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ ملک کے ’سب سے بڑے آن لائن ایونٹس‘ میں سے ایک ہوگا اور تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباء شرکت کرنے کے اہل ہیں۔
مقابلہ 3 زمروں میں منعقد ہوگا۔
• اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)،
• جونیئر کالجز (11ویں اور 12ویں جماعت)، اور
• سینئر/ڈگری کالجز (انڈر گریجویٹس)
امتحان کی تاریخیں:
• ہفتہ، 12 دسمبر2021۔ سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس)
• ہفتہ 19 دسمبر2021۔ اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)
• ہفتہ، 26 دسمبر2021۔ جونیئر کالجز (11ویں اور 12ویں جماعت)
امتحان کا آغاز 11بجے۔ دورانیہ 90منٹ
اس سال 2021میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کی میزبانی ایک خاص موبائل ایپ پر کی جارہی ہے جس کا نام ہے – *chAMPian*
رجسٹریشن کا عمل:
• گوگل پلے اسٹور سے *chAMPian* ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
• اپنی ذاتی تفصیلات کے ساتھ ایپ میں ‘سائن اپ’ کریں۔
• طالب علم کے رجسٹریشن ٹیب کو بھر کر این ٹی ایس کے لیے رجسٹر کریں۔
رجسٹریشن/شرکت کی فیس :یہ بالکل مفت ہے۔
طلباء کے لیے نقد انعامات (تمام زمرے)
ہر زمرے میں اوال آنے والوں کے لیے نقد انعامات
پہلا مقام حاصل کرنے پر 30,000:روپے
دوسرا مقام حاصل کرنے پر 20,000:روپے
تیسرا مقام حاصل کرنے پر 10,000:روپے
• چوتھے سے دسویں مقام کے لیے 2,000:روپے
• 11 ویں سے 50واں مقام حاصل کرنے والوں کے لیے 1,000 روپے
• ہر اسٹیٹ ٹاپر کے لیے ۔1,000 روپے (ہر زمرے میں)
سرفہرست100 ضرورت مند طلباء کو IndiaZakat.com کے ذریعے کم از کم 10,000 کی میرٹ۔ کم۔ مینز اسکالرشپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ خاندان کی کل آمدنی 200,000 روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔
اسپانسر کردہ:
ٹائٹل اسپانسر:
o گریویٹی انسٹی ٹیوٹ، لکھنؤ
شریک اسپانسرز:
o شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، بیدر
o ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی، حیدرآباد
بیریس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (BIT)، منگلور
مزید تفصیلات ویب سائٹ www.ampindia.org/national_talent_searchسے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
www.bit.ly/AMPIstitutionConnect
• موبلائزیشن پارٹنر (این جی او):
www.bit.ly/NGO_NTS
• NTS سفیر یا رضاکار:
www.bit.ly/VolunteerNTS
نوٹ: صرف ہندوستانی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ رجسٹرڈ طلباء ہی حصہ لے سکتے ہیں۔
***
ہفت روزہ دعوت، شمارہ 21 نومبر تا 27 نومبر 2021