این ڈی اے سے اخراج کے بعد اکالی دل کی رہنما ہرسمرت بادل کا کہنا ہے کہ یہ ’’واجپئی کا تصور کردہ اتحاد نہیں‘‘

نئی دہلی، ستمبر 27: شیرومانی اکالی دل کی رہنما اور سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے ہفتہ کے روز کہا کہ این ڈی اے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرف سے تصور کیا گیا اتحاد نہیں رہا۔

ان کی یہ رائے حالیہ زراعت بلوں پر اختلافات کے درمیان اکالی دل کے بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ہرسمرت نے ٹویٹ کر کہا ’’اگر 3 کروڑ پنجابیوں کا درد اور احتجاج حکومت ہند کے سخت موقف کو پگھلانے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اب یہ واجپائی جی اور بادل صاب [پرکاش سنگھ بادل] کا تصور کردہ این ڈی اے نہیں ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایسا اتحاد جو اپنے قدیم ترین حلیف کے لیے بہرا ہو جائے اور قوم کو کھانا کھلانے والوں کے مسائل سے آنکھیں بند کر لے، وہ اب پنجاب کے مفاد میں نہیں ہے۔‘‘

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدیم ترین حلیفوں میں سے ایک شیرامانی اکالی دل نے ہفتے کے روز این ڈی سے اپنا اتحاد توڑ دیا۔

اس سے قبل ہرسمرت کور بادل نے 18 ستمبر کو بلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ پارٹی نے مرکز کی ’’ایم ایس پی پر کسانوں کی فصلوں کی یقین دہانی کی قانون سازی کرنے سے انکار کی ضد کی وجہ سے ہم نے این ڈی اے چھوڑ دیا ہے۔‘‘

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?