سپریم کورٹ نے آئینی بنچ کی سماعتوں کی لائیو اسٹریمنگ شروع کی

نئی دہلی، ستمبر 27: سپریم کورٹ نے منگل کو اپنی آئینی بنچ کی سماعتوں کی لائیو سٹریمنگ شروع کی۔ انھیں YouTube پر NIC Webcast چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ پیشرفت چار سال بعد سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ نے عوامی اہمیت کے مقدمات کی لائیو اسٹریمنگ کے خیال کو اصولی طور پر قبول کیا تھا۔

چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے پیر کو کہا تھا کہ عدالت کے پاس تمام آئینی بنچ کی سماعتوں کو لائیو اسٹریم کرنے کے لیے جلد ہی اپنا پلیٹ فارم ہوگا۔

انھوں نے یہ اعلان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے این گوونداچاریہ کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کیا، جس نے کہا کہ یوٹیوب جیسے نجی پلیٹ فارم کو سپریم کورٹ کی کارروائی کو چلانے کے لیے کاپی رائٹ نہیں ملنا چاہیے۔

منگل کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچوں نے تین عرضیوں کی سماعت کی جن میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کے آئینی جواز پر، شیو سینا کے دو دھڑوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواستیں اور آل انڈیا بار امتحانات کو چیلنج کرنے والی درخواست شامل ہیں۔ انھیں یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا گیا۔

دسہرہ کے وقفے کے بعد عدالت کی آئینی بنچ شہریت ترمیمی قانون، 2016 میں حکومت کے نوٹ بندی کے عمل، 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی اور واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کو چیلنج سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گی۔