سابق نائب امیرِ جماعت اسلامی ہند نصرت علی کا انتقال پرملال

نئی دہلی، مئی 2: جماعت اسلامی ہند کے سابق نائب امیر، مرکزی ایجوکشن بورڈ کے چیئر مین نصرت علی آج سہ پہر دہلی کے الشفا اسپتال میں انتقال کرگئے. موصوف گزشتہ دو ہفتوں سے زیر علاج تھے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو روز پہلے ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی تاہم آج صبح اچانک ان کی آکسیجن کی سطح کم ہونے لگی اور وہ جاں بر نہیں ہوسکے۔

مرحوم جماعت اسلامی ہند اترپردیش کے امیر حلقہ رہے، دو میقاتوں تک مرکز جماعت میں سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری سنبھالی اورگزشتہ میقات میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند رہے۔

وہ اس وقت جماعت اسلامی ہند ایجوکشن بورڈ کے چیئر مین تھے۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے دین و ملت کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے، آمین۔