جنگ نے اسرائیلیوں کے اوسان خطا کردئے

اسرائیلیوں کو فرار ہونے میں ہی عافیت کیوں نظر آ رہی ہے؟

اسد مرزا، نئی دلی

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری محاذ آرائی کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس جنگ نے علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کو بھی اس تنازعے کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لیکن اسرائیل میں رونما ہونے والا ایک حیران کن اور بہت کم رپورٹ ہونے والا واقعہ یہ ہے کہ فوجی تربیت یافتہ اسرائیلیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ملک سے فرار ہو رہی ہے اور کچھ کو اسرائیلی حکومت نے ریسورٹس میں رکھا ہوا ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ زیر نظر مضمون میں اسی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) کی طرف سے 5؍ نومبر کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان تنازعہ 30ویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ غزہ میں 7؍ اکتوبر سے تاحال دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین، بچے اور بوڑھے ہیں۔ 25 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو ہزار لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع  ہے جو ممکنہ طور پر تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن میں 1250 بچے بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اسرائیل میں تقریباً 1,400 اسرائیلی اور غیر ملکی شہری مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان میں زیادہ تر تعداد 7؍ اکتوبر کو حماس کی طرف سے جارحیت کی پہلی لہر میں ہلاک ہونے والوں کی ہے۔
ایک ایسے وقت جب اسرائیل غزہ پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ کی 18 ایجنسیوں کے رہنماؤں نے 5؍ نومبر کی رات کو تنازعہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر ’’صدمے اور خوف‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ درخواست اس وقت سامنے آئی ہے جب غزہ میں اقوام متحدہ کے ایجنسی کے کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔ یہ کسی ایک تنازع میں اقوام متحدہ کی اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
اس کے ساتھ ایک اور ناقابل یقین خبر بھی تھی کہ امریکی حکومت نے مغربی ایشیا میں ایک ’نیوکلیئر‘ آبدوز تعینات کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 5؍ نومبر کو، یو ایس سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اوہائیو کلاس کی ایک آبدوز اس کے دائرہ اختیار میں داخل ہو گئی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ پوسٹ کی گئی ایک تصویر کی بنیاد پر، فوجی تجزیہ کاروں اور دفاعی ماہرین نے نوٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بحری جہاز قاہرہ، مصر کے شمال مشرق میں نہر سویز میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اس خطے میں پہلے سے تعینات دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے علاوہ ہے۔
ایک اور متعلقہ پیش رفت نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر برنس غزہ جنگ پر بات چیت اور اسیروں کی رہائی کے لیے کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ملک پہنچے ہیں۔ یہ خبر 5؍ نومبر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بغداد کے غیر طے شدہ دورے کے بعد سامنے آئی، جس کا بظاہر مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارت کاری کو وسعت دینا تھا تاکہ اسرائیل-حماس جنگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
لیکن ایک حیران کن واقعہ جو اسرائیل میں رونما ہو رہا ہے جس کی میڈیا نے تفصیل سے اطلاع نہیں دی ہے وہ یہ ہے کہ اسرائیلی، جن میں سے تقریباً سبھی کو فوجی تربیت دی گئی ہے، اسرائیل سے فرار ہو رہے ہیں اور اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کے قریب رہنے والوں کو پناہ دے رہی ہے۔ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ وہ کہاں بھاگ رہے ہیں؟ ہم الٹرا آرتھوڈوکس یا ہریدی یہود (haredi jews) کے سفر کے بارے میں صرف ایک محتاط اندازہ لگا سکتے ہیں، جو ملک چھوڑنے والے فلسطینیوں سے کوئی دشمنی نہیں رکھتے، کیونکہ وہ اس نسل کشی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
رائٹرز نے اکتوبر کے وسط میں رپورٹ کیا کہ جزیرے کے چیف ربی کے مطابق ڈھائی ہزار سے زیادہ اسرائیلیوں نے قبرص میں پناہ گاہ کی تلاش کی ہے جہاں مقامی یہودی برادری ان کی مدد کے لیے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، لارناکا کے پرسکون سمندری قصبے میں جو اسرائیل سے محض  40 منٹ سے بھی کم ہوائی سفر کے فاصلہ پر ہے، 7؍ اکتوبر سے اسرائیلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ قبرص کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی میزبانی کرنے والے لارناکا نے غیر ملکی اسرائیلیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے، جن میں محفوظ فوجی عملہ بھی شامل ہے، اسے تل ابیب کے لیے اگلی دستیاب پرواز پر جانے کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ چیف ربی ایری زیف راسکن نے کہا کہ اس نے اسرائیل سے ایسے لوگوں کی آمد بھی دیکھی ہے جو اپنے گھر کھو بیٹھے ہیں۔
اسرائیلی اخبار Haaretz نے 16؍ اکتوبر کو اطلاع دی کہ اسرائیلی، روم سے قبرص اور یونان کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔ اس نے اطلاع دی ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد وطن واپس آنے والے ہزاروں اسرائیلیوں کے ساتھ، بہت سے دوسرے بیرون ملک جا رہے ہیں جب کہ ملک اپنے مشکل ترین وقتوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ اور لبنان کی سرحد پر رہنے والے شہریوں کے بڑے پیمانے پر انخلا کے لیے مالی امداد کی ہے۔ رہائشیوں کو سیاحتی شہر ایلیٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہوٹلوں کا قبضہ سو فیصد کے قریب ہے۔
دریں اثنا، 27؍ اکتوبر کو ایک غیر حیران کن خبری ذریعہ ویٹیکن نیوز نے اطلاع دی کہ اسرائیلیوں نے غزہ پٹی سے صرف چند کلو میٹر کے فاصلے پر، اسرائیل کے جنوبی علاقے میں سڈروٹ، اشکیلون اور دیگر چھوٹے دیہاتوں میں اپنا گھر بار چھوڑ دیا ہے۔ دوسرے شمال سے، لبنان کے ساتھ سرحد پر ایک اور ہاٹ اسپاٹ سے منتقل ہو گئے ہیں۔
کچھ بے ساختہ بھاگ گئے، زیادہ تر نے حکومتی حکام کے تیار کردہ ’’ریشل‘‘ کے انخلاء منصوبے کی پیروی کی۔ مجموعی تعداد یکساں نہیں ہے۔ تخمینہ دو لاکھ سے تین لاکھ تیس ہزار لوگوں تک ہے (سب سے زیادہ تخمینہ اسرائیل ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ تھنک ٹینک کا ہے) بشمول بہت سے خاندان جن میں بچے ہیں، ان کی تعداد کا درست تعین کرنا آسان نہیں ہے، خاص طور پر اس وجہ سے کہ بہت سے لوگ انخلاء کے منصوبے پر عمل درآمد سے قبل رضاکارانہ طور پر وہاں سے چلے گئے تھے۔
ویٹیکن نیوز نے مزید اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ ان علاقوں کے مکین جنہیں انخلاء کے لیے وزارت دفاع کی طرف سے حکم دیا گیا ہے یومیہ الاؤنس کے حق دار ہیں (دو سو شیکل بالغوں کے لیے، اور سو شیکل اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے)
ان معلومات کی بنیاد پر، کیا ہمارا یہ سوچنا غلط ہوگا کہ اسرائیل کے ایک ’سوپر نیشن‘ اور علاقائی سوپر پاور ہونے کے پیچھے کا افسانہ مکمل طور پر ایک ہوّا تھا، بالکل اسی طرح جیسے اس کی ’’آئرن ڈوم ٹیکنالوجی‘‘ جو حماس کے حملے کی پہلی ہی لہر میں بکھر گئی۔ مقدس کتابوں میں بیان کیا گیا ہے کہ یہ ایک ایسی جماعت ہے جو بہادر ہونے پر فخر کرتی ہے لیکن پیچھے سے حملہ کرنے میں ہمیشہ یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل کرتی ہے؟ اور یہ تازہ ترین فرار ان کے عقیدے اور کردار کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔
(بشکریہ انڈیا ٹومارو ڈاٹ نیٹ)
***

 

***

 امریکی حکومت نے مغربی ایشیا میں ایک ’نیوکلیئر‘ آبدوز تعینات کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 5؍ نومبر کو، یو ایس سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اوہائیو کلاس کی ایک آبدوز اس کے دائرہ اختیار میں داخل ہو گئی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ پوسٹ کی گئی ایک تصویر کی بنیاد پر، فوجی تجزیہ کاروں اور دفاعی ماہرین نے نوٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بحری جہاز قاہرہ، مصر کے شمال مشرق میں نہر سویز میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اس خطے میں پہلے سے تعینات دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے علاوہ ہے۔


ہفت روزہ دعوت – شمارہ 19 نومبر تا 25 نومبر 2023