مختصر خبریں: بھارت نے گندم کی درآمد سے متعلق خبروں کی تردید کی، دیگر اہم خبریں

  1. بھارت نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ گندم درآمد کر سکتا ہے کیوں کہ ذخائر کم ہو رہے ہیں: اس سے قبل اتوار کو بلومبرگ نے اطلاع دی تھی کہ بھارت اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غذائی اجناس درآمد کر سکتا ہے۔ مئی میں دہلی نے ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اناج کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی۔
  2. منیش سسودیا کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے: مرکزی ایجنسی نے کہا کہ اس نے ایکسائز پالیسی کیس میں ملزم آٹھ افراد پر سفری پابندی لگا دی ہے، لیکن دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ پر نہیں۔
  3. ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب: اکتیس ہلاکتیں صرف ہماچل پردیش میں ہوئی ہیں۔ ہماچل پردیش میں 743 سڑکوں پر ٹریفک روک دی گئی ہے، جس میں منڈی میں منالی-چندی گڑھ قومی شاہراہ اور شوگھی میں شملہ-چندی گڑھ ہائی وے شامل ہیں۔
  4. فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج، بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے ’’پانچ افراد کی لنچنگ کی‘: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر گیان دیو آہوجا کی، گائے کے ذبیحہ میں ملوث افراد کو مارنے کے لیے ہجوم پر زور دیتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی تھی۔
  5. مدھیہ پردیش میں بیمار باپ کو ٹھیلے پر لے جانے والے شخص کی رپورٹنگ کے لیے تین صحافیوں پر مقدمہ درج کیا گیا: پہلی معلوماتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان خبروں کے مضامین ’’جھوٹے اور بے بنیاد‘‘ ہیں۔ صحافی کنج بہاری کورو، انل شرما اور این کے بھٹیلے نے پتریکا، نیوز 18 اور للورام ڈاٹ کام میں اس واقعے کے بارے میں لکھا تھا۔
  6. آسام نے سرکاری امتحان کے دوران دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے 24 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا: پابندی چار گھنٹے کے لیے نافذ رہی۔ اگلے اتوار کو بھی ریاست کے 35 میں سے 25 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات کو روک دیا جائے گا۔
  7. ڈی ایم کے نے سپریم کورٹ میں فلاحی اسکیموں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے درمیان دولت کو مساوی کرنا ریاست کا فرض ہے: تمل ناڈو میں برسراقتدار پارٹی نے اپنی حکومت کی طرف سے کئی فلاحی اسکیموں کو اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے درج کیا کہ ان اقدامات سے شہریوں کی ترقی ہوئی ہے۔
  8. آنند شرما نے کانگریس کے ہماچل پردیش پینل کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا: انھوں نے ’’مسلسل اخراج اور توہین‘‘ کی وجہ سے انتخابی ریاست میں پارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر استعفیٰ دے دیا۔
  9. سلمان رشدی پر حملے کا مطلب خوف کا ماحول پیدا کرنا تھا، مسلم گروپ: دی انڈین مسلمز فار سیکولر ڈیموکریسی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مصنف پر حملہ 1989 میں ایران کے جاری کردہ فتوے کا نتیجہ تھا۔