ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پارٹی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

نئی دہلی، نومبر 18: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ساتھیوں کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے سے متعلق مطلع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی سخت کاوشوں کے با وجود ڈاکٹر صاحب اپنے فیصلے پربضد رہے اور اس پر نظر ثانی کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چانک فیصلے کی روشنی میں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کو پارٹی آئین کے مطابق صدر کے انتخابات منعقد کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس کو 5 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد تک ڈاکٹر فاروق عبداللہ پارٹی کے صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔