دیوالی پر آتش بازی کے سبب دہلی این سی آر میں آلودگی کی سطح انتہائی ابتر

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر خطہ میں منگل کو دیوالی پر پٹاخوں پر پابندی کے باوجود آتش بازی کی وجہ سے فضائی آلودگی انتہائی خراب سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

نئی دہلی: دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی کے باوجود دیر رات تک آتش بازی کی وجہ سے منگل کی صبح آلودگی کی سطح بہت خراب رہی اوراے کیوآئی بڑھ کر 323 پہنچ گیا۔
کمیٹی کے مطابق دہلی کے جہانگیر پوری میں معمول سے 10 گنا زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رات اے کیو آئی 770 ریکارڈ کیا گیاتھا۔ یہ آئی آئی ٹی دہلی کے قریب 334، پوسا میں 304، متھرا روڈ میں 323، گروگرام میں 245، آر کے پورم 208، پنجابی باغ 202، دہلی یونیورسٹی 365، اوکھلا 262، غازی آباد 278، دہلی ایئرپورٹ 354 آنند وہار میں 374 اے کیوآئی درج کیاگیا۔