دارالحکومت دہلی میں سیزن کا سب سے سرد دن،درجہ حرارت1.4 ڈگری سیلسیس درج

نئی دہلی،16جنوری :۔

گزشتہ کچھ دنوں سے شمالی ہند میں زبر دست سرد لہر چل رہی ہے ، زبر دست سردی کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔گزشتہ دنوں معمولی راحت کے بعد ایک بار پھر موسم نے انگڑائی لی ہے اور سرد لہر کے ساتھ درجہ حرارت میں زبر دست کمی درج کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دہلی میں سردی کی لہر کی وجہ سے آج موسم کا سب سے سرد دن رہا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، دہلی میں درجہ حرارت 1.4 ڈگری سیلسیس گر گیا، جو اس موسم سرما میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں  بھی سردی کی لہر اور دھند کی وجہ سے موسم کافی سرد رہا۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے زیر اثر، 18 جنوری سے 20 جنوری تک کم سے کم درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کا بتدریج اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 16 سے 18 جنوری تک شمال مغربی ہندوستان میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اندازوں کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی کے کئی حصوں میں 18 تاریخ تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ اس دوران دھند اور برف کے پگھلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اندازوں کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی کے کئی حصوں میں 18 تاریخ تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ صرف دو دنوں میں دارالحکومت  دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت تقریباً نو ڈگری کم ہو گیا ہے۔ کل 4.7 ڈگری سیلسیس اور اتوار کو 10.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ 8 جنوری کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو آج سے پہلے اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔ اگلے چند دنوں میں شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں تقریباً 2 ڈگری سیلسیس مزیدکم ہونے  کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں ، جس کے بعد جمعرات سے 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کا معمولی اضافہ ہوگا۔