دہلی پولیس نے نپور شرما، نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے اے آئی ایم آئی ایم کارکنوں کو حراست میں لیا
نئی دہلی، جون 9: دہلی پولیس نے جمعرات کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، بشمول اس کی دہلی یونٹ کے صدر کلیم الحفیظ اور ترجمان ممتاز عالم رضوی کے۔
وہ جنتر منتر گئے تھے تاکہ بی جے پی کے نکالے گئے لیڈر نوین کمار جندل اور بی جے پی کی معطل لیڈر نپور شرما اور Opindia.com کے ایڈیٹر کی گرفتاری کے لیے پرامن مظاہرہ کریں۔
نپور نے 26 مئی کو ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی اہلیہ حضرت عائشہ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے تھے۔ جندل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے توہین آمیز تبصرے کیے تھے۔
ممتاز رضوی نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈروں کے پاس جنتر منتر پر ریلی نکالنے کی پولس کی اجازت تھی۔ تاہم انھیں موقع پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے بجائے پولیس نے ان سے کہا کہ وہ مندر مارگ پولس اسٹیشن جائیں اور اپنی مانگ کے بارے میں میمورنڈم پیش کریں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر اور کارکن پولیس اسٹیشن پہنچے تو انھیں حراست میں لے لیا گیا۔