نئی دہلی، اگست 23: جنوبی کوریا میں کورونا کی وبا نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورین ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 150258 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر24 لاکھ 49 ہزار 475 ہو گئی ہے۔ ایک دن پہلے کیسز کی روزانہ تعداد 59046 تھی جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ 84103 تھی۔
ایجنسی کے مطابق نئے کیسزکی تعداد میں 504 بیرون ممالک سے آنے والے مریضوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے اور ایسے کیسزکی تعداد بڑھ کر 55714 ہو گئے ہیں۔ اس وقت ملک میں شدید متاثرین کی تعداد 487 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 مریضوں کی موت کے بعد اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد26161 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 0.12 فیصد ہے۔