آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ

احوالِ وطن

ہریدوار نفرت انگیز تقریر کیس: سپریم کورٹ نے جتیندر تیاگی کو خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا

بار اینڈ بنچ کی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے پیر کو ہریدوار نفرت انگیز تقریر کیس کے ایک ملزم جتیندر نارائن تیاگی کو 5 ستمبر سے پہلے خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں...

بلقیس بانو کیس: ٹی ایم سی قصورواروں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے کولکاتا میں دو روزہ احتجاج کا کرے گی

پارٹی کے طلبا ونگ کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترنمول کانگریس اس معاملے میں سپریم کورٹ کی مداخلت کے لیے شہر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب 48 گھنٹے کا احتجاج منظم کرے گی۔
مزید پڑھیں...

کلاس روم میں لڑکیوں اور لڑکوں کا ایک ساتھ بیٹھنا ہندوستانی ثقافت کے خلاف ہے، کیرالہ کے ایک لیڈر نے…

کیرالہ کی ہندو ایزاوا کمیونٹی کے ایک رہنما ویلاپلی نٹیسن نے اتوار کو کہا کہ لڑکیوں اور لڑکوں کا کلاس رومز میں ایک ساتھ بیٹھنا ’’ہندوستانی ثقافت کے خلاف‘‘ ہے اور ’’انتشار پیدا کرتا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں...

اترپردیش: مرادآباد پولیس نے گھر میں نماز ادا کرنے پر مقامی مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا

اے این آئی نے اتوار کو پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ اتر پردیش میں مراد آباد پولیس نے دو گھروں کے مالکان کے خلاف گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے کے سبب مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں...

پی اے جی ڈی نے 10ستمبر کو جموں میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی

پی اے جی ڈی کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ''آل پارٹی میٹنگ ،سیاسی  مشاورت کا حصہ ہے اور اس اہم ترین میٹنگ میں بیرونی لوگوں کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف متحد ہونے کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے…
مزید پڑھیں...

دیوالی سے شروع ہوجائے گی جیو5 جی سروس: مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی آج یہاں ممبئی میں 45 سالانہ جنرل میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کی۔ اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے اعلان کیا کہ اس دیوالی سے جیو کی 5 جی خدمات شروع ہوجائے گی۔اس سے…
مزید پڑھیں...

بلقیس بانو کے مجرمین کی رہا ئی  انتہائی تشویشناک: شردپوار

شردپوار نے ملک میں خواتین پر مظالم کی تعداد میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کو رہا کر کے اور ان کی سرعام ستائش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کے یہاں عورتوں کا کتنا احترام…
مزید پڑھیں...

صدیق کپن کیس: سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا، 9 ستمبر کو ہوگی فیصل کن سماعت

چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 9 ستمبر کو کرے گی، جس دن اسے نمٹا دیا جائے گا۔ انھوں نے اتر پردیش حکومت کو بھی 5 ستمبر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں...

حجاب پر پابندی: سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کیا

سپریم کورٹ نے پیر کے روز کرناٹک حکومت کو درخواستوں کے ایک بیچ پر نوٹس جاری کیا جس میں ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر ریاستی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کو برقرار رکھا تھا۔
مزید پڑھیں...