یوپی کے مظفر نگر میں مرکزی وزیر کی موجودگی میں بی جے پی اور آر ایل ڈی کے حامیوں کے مابین تصادم
میرٹھ، فروری 23: پیر کو مظفر نگر کے سورام گاؤں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے حامیوں کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب مرکزی وزیر سنجیو بلیان ایک پروگرام کے لیے وہاں پہنچے۔
مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجیو کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس جھڑپ کو لے کر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر سنجیو بلیان اور آر ایل ڈی کے نائب صدر جینت چودھری کے مابین لفظئ جنگ بھی شروع ہوگئی۔
یہ تصادم اس وقت ہوا جب مرکزی وزیر بلیان سورم میں ایک مقامی مارے جانے والے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچے تھے لیکن ان کی پارٹی اور آر ایل ڈی کے حامیوں نے نئے مرکزی فارم کے قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج پر بحث کی۔
آر ایل ڈی کے جینت چودھری نے ٹویٹ کیا ’’سورام گاؤں میں بی جے پی کے سیاست دانوں اور کسانوں کے مابین نئے زرعی قوانین کو لے کر تصادم، متعدد زخمی۔‘‘
ان الزامات کے جواب میں بلیان نے کہا کہ وہ ایک مقامی متوفی کو خراج عقیدت پیش کرنے گاؤں میں گئے تھے۔
انھوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ ’’جس طرح سے لوک دل پارٹی کسانوں کے پیچھے چھپ کر ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔‘‘