بابری مسجد قضیے پر فیصلہ کل

سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملے کا فیصلے کے شیڈول کا اعلان کیا

عدالت عظمی نے ایودھیا قضیے کے فیصلے کا اعلان ہفتے کے روز کے لیے شیڈول کیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ بابری مسجد اور رام جنم بھومی کا یہ قضیہ سیاسی و سماجی طور پر انتہائی حساس ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت عظمی کل صبح ساڑھے دس بجے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی پانچ رکنی بنچ نے 40 دن کی سماعت کے بعد 16 اکتوبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سپریم کورٹ کل بابری مسجد قضیے کی ملکیت کے معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ملحوظ رہے کہ یہ فیصلہ 2010 کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر دیا جانا ہے، جس میں عدالت عالیہ نے متنازعہ 2.77 ایکڑ اراضی کو نرموہی اکھاڑے، اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ اور رام للا براجمان کے درمیان تقسیم کردیا تھا۔