گروگرام کے بادشاہ پور میں تشدد کے تازہ واقعات میں مسلمانوں کی ملکیت والی کم از کم 14 دکانوں کو نذر آتش کیا گیا

نئی دہلی، اگست 1: منگل کو گروگرام کے بادشاہ پور میں مسلمانوں کی ملکیت والی کم از کم 14 دکانوں کو ہجوم نے نذر آتش کر دیا اور ان میں توڑ پھوڑ کی۔

موٹرسائیکلوں اور کاروں میں سوار 200 مردوں کا ہجوم مرکزی بازار میں اترا اور ان دکانوں کو نشانہ بنایا جو زیادہ تر بریانی فروخت کرتے تھے۔

پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق ہجوم نے بادشاہ پور میں ایک مسجد کے سامنے مسلمانوں کی ملکیت والی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بادشاہ پور بازار کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔

یہ ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے ایک دن بعد ہوا ہے۔

دریں اثنا اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں فرقہ وارانہ بدامنی کے پیش نظر 2 اگست کو گروگرام کے سوہنا سب ڈویژن میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔