ہوسٹل فیس میں 300 فیصد اضافہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے جے این یو کے طلبہ اور پولیس کے درمیان تصادم
نئی دہلی، نومبر 11- دہلی پولیس نے پیر کو جواہر لال نہرو اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) کے طلبا اور ممبروں پر آبی گولوں کا استعمال کیا، جو فیس میں اضافے اور ہاسٹل کے نئے قواعد و ضوابط کے خلاف یونی ورسٹی کیمپس کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔
مبینہ طور پر ہاسٹل کی فیس میں 300 فیصد اضافے کے خلاف سیکڑوں طلبا نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے نتیجے میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کیمپس میں تعینات پولیس اور طلبہ کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ طلبا کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو واٹر کینن کا سہارا لینا پڑا۔
یہ احتجاج اس وقت ہوا جب پیر کے روز یونی ورسٹی نے اپنا تیسرا کانووکیشن منعقد کیا تھا، جس میں نائب صدر جمہوریہ این وینکیا نائیڈو اور مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال ‘نشانک’ کو بطور اسپیکر مدعو کیا گیا تھا۔
طلبا یونین نے کانووکیشن کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ کے ذریعہ تجویز کردہ ہاسٹل ڈرافٹ اورفیس میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے تازہ ترین احکامات میں جے این یو انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ہاسٹل، کھانے اور سیکیورٹی فیس میں 300 فیصد اضافہ کی اطلاع دی ہے۔ اس نے ہاسٹل کے اوقات کو بھی محدود کردیا۔
طلبا کا دعویٰ تھا کہ یونی ورسٹی کے وائس چانسلر مامیدالا جگدیش کمار کے ذریعے ان سے ملنے اور ہاسٹل کی حالیہ فیس میں اضافے پر تبادلہ خیال کرنے کی بار بار کی جانے والی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد انہیں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا۔
یہ احتجاج اس وقت ہوا جب یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) میں ہورہی تھی جہاں ہندوستان کے نائب صدر وینکیا نائیڈو خطاب کررہے تھے۔
احتجاج کرتے ہوئے طالب علم نے کہا کہ پہلے جہاں ہم ایک ماہ کے لیے 2500 فیس ادا کرتے تھے وہیں اب ہمیں ایک مہینے کے لیے 7000 فیس ادا کرنی ہوگی۔ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر این سائیں بالاجی نے ٹویٹ کیا: "واہ! دہلی پولیس اب واٹر کینن کے ساتھ نکلے ہیں جو 999% فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر حملہ کریں گے؟ دہلی پولیس فیسوں میں اضافے کے حق میں ہے؟ معاف کیجiے گا میں بھول گیا تھا کہ دہلی پولیس امت شاہ جی کے ماتحت ہے! فیس میں اضافہ اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کو عوامی تعلیم کی فروخت مودی 2.0 کی نئی تعلیمی پالیسی ہے۔