گجرات یقنیاً نافذ کرے گا شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی: وزیراعلیٰ وجے روپانی

نئی دہلی: گجرات کی بی جے پی حکومت  یقینی طور پر مجوزہ این آر سی  اور شہریت ترمیمی  قانون نافذ کرے گی۔ وزیراعلیٰ وجئے روپانی نے بدھ کو یہ بات کہی۔ روپانی نے کہا کہ ریاست  این آرسی اور سی اے اے  دونوں کو نافذ  کرنے کے لیے پر عزم ہے اور گجرات یقینی طور پر انہیں نافذ  کرے گا۔

ساتھ ہی انھوں نے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں  کو قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف کچھ ریاستوں میں ہو رہے مظاہروں کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔

واضح رہے کہ غیراین ڈی اے پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ نے اپنی ریاستوں  میں شہریت ترمیمی قانون نافذ  کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اب تک مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، کیرل کے پنارئی وجین، پنجاب کے امریندر سنگھ، مدھیہ پردیش کے کمل ناتھ، چھتیس گڑ کے بھوپیش بگھیل، دہلی کے اروند کیجریوال اور راجستھان کے اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں  میں شہریت ترمیمی  قانون کو نافذ  نہیں ہونے دیں گے۔

وہیں مہاراشٹر میں شیوسینا کی قیادت والی حکومت نے کہا کہ ان کی ریاست  میں شہریت ترمیمی  قانون کو نافذ  کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر منحصر  ہوگا۔

(ایجنسیاں)