کیرالہ پولیس نے ’زی نیوز‘ کے اینکر سدھیر چودھری کے خلاف ’’مسلمانوں کو مجرم‘‘ قرار دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی

کیرالہ، مئی 8: کیرالہ پولیس نے جمعرات کے روز ’’زی نیوز‘‘ کے ایڈیٹر ان چیف سدھیر چودھری کے خلاف اپنے پروگرام میں مسلم کمیونٹی کے بارے میں غلط تبصرے کرنے پر ناقابل ضمانت دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

دی کوئنٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ’’11 مارچ کو نشر ہونے والے شو کی خاص بات ’’جہاد چارٹ‘‘ تھی۔ ملزموں نے ایک ایسا پروگرام پیش کیا جو مسلم مذہب کو مجرم قرار دے رہا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ بدھ کی شام اپنے پرائم ٹائم پروگرام میں چودھری نے کئی طرح چارٹ اور طریقوں سے الزام لگایا کہ مسلمان ہندوستان میں ہندوؤں کے خلاف "جہاد” کر رہے ہیں۔ چودھری نے دعوی کیا کہ یہاں "سخت” اور "نرم” جہاد ہے۔ اینکر نے الزام لگایا کہ پہلے زمرے میں "آبادی جہاد” ، "محبت جہاد” اور "زمینی جہاد” شامل تھے۔ "نرم جہاد” میں "معاشی جہاد” ، "تاریخ جہاد” اور "میڈیا جہاد” شامل تھے۔