کورونا وائرس: ہندوستان میں تیار ایک اور ویکسین کو انسانی آزمائش کے دو مراحل کی منظوری ملی

احمد آباد، جولائی 3: گجرات میں قائم دوا ساز کمپنی زائڈس کیڈیلا نے آج کہا کہ اسے ہندوستانی ڈرگ کنٹرولر جنرل سے اپنی کورونا وائرس ویکسین کے انسانی کلینیکل ٹرائلز کے دو مرحلے  شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

’بھارت بایوٹیک‘ کی ’کوویکسن‘ ہندوستان کی پہلی ویکسین تھی، جسے انسانی ٹرائل کی اجازت ملی تھی۔

واضح رہے کہ آج صبح تک ہندوستان میں کورونا وائرس کے 6،25،544 معاملات سامنے آئے ہیں اور اموات کی تعداد 18،213 تک جا پہنچی ہے۔

دنیا بھر میں ابھی تک اس وائرس کے لیے کوئی بھی ویکسین تیار نہیں ہو سکی ہے۔