کورونا وائرس: متاثرین کی مجموعی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں صحت یابی کی شرح 81.25 فیصد

نئی دہلی، 23: وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے 83،347 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 56 لاکھ کے پار ہو گئی۔

ملک میں صحت یابی کی شرح 81.25 فیصد ہے۔

آج صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 56،46،010 ہوگئی، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 90،020 تک جا پہنچی ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک مجموعی طور پر 45،87،613 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 9،68،377 فعال مریض موجود ہیں۔